11 جولائی 2012 - 19:30

امريکي وزارت جنگ پنٹاگون نے ايران کي دفاعي توانائي کا اعتراف کرليا ہے.

ابنا: امريکي وزارت جنگ پنٹاگون نے اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح  افواج  کے بارے ميں اپني ايک خفيہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ اپني سرحدوں کي حفاظت کے لئے ايران کي فوجي کاروائي بہت ہيبت ناک اور ناقابل تصور ہوگي -

پنٹاگون نے اعتراف کيا ہے کہ ايران کے درمياني اور طويل فاصلے تک مار کرنے والے بيلسٹک ميزائلوں کي تخريبي اور اپنے ہدف، خاص طور پر جنگي جہازوں  کو صحيح نشانہ بنانے کي صلاحيت  ناقابل يقين اور حيرت انگيز ہے- پنٹاگون نے اپني اس رپورٹ ميں کہا ہے کہ ايران نے اپنے جنگي وسائل کو اپ گريڈ کرليا ہے، اپنے ميزائلوں کي تخريبي قوت بڑھادي ہے اور اپني قلمرو کے دفاع کي پوري صلاحيت رکھتا ہے -

پنٹاگون نے اس رپورٹ ميں کہا ہے کہ ايران نے مغرب کي جنگي طاقتوں سے مقابلے کے لئے ميزائلي طاقت  حيرت انگيز طور پر بہت زيادہ بڑھالي ہے -

قابل ذکر ہے کہ مغربي ذرائع ابلاغ کہا کرتے تھے کہ ايراني اپني ميزائلي توانائي کے بارے ميں مبالغہ کرتے ہيں، ليکن اب پنٹاگون نے اپني تازہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ ايران کي مسلح افواج ہرقسم کي جنگ  اور ہر جارحيت کو ناکام بنانےکي پوري صلاحيت رکھتي ہيں-

.......

/169